ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا جہلم جیل کادورہ،قیدوں کے مسائل سنے
جہلم( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ ، قیدیوں کے مسائل سنے اور موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال مشتاق احمد تارڑنے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا۔اس موقع پر سپرٹنڈنٹ جیل چوہدری مظہر وحید ان کے ہمراہ تھے معزز جج صاحبان نے قیدیوں کی تمام بیرکس کے علاوہ خواتین وارڈ زنو عمر بچوں کی وارڈز ڈیتھ سیلز بیرکس کا دورہ کرنے کے بعد جیل کے کچن میں کھانے کا معیار چیک کیا جبکہ میڈیکل سٹور میں ادویات کا معائنہ کرنے کے بعد جیل کے ہسپتال میں بیمار قیدیوں کی عیادت کی اور ان سے ان کی مشکلات دریافت کیں۔جبکہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انجم گلزار سے قیدیوں کی بیماری کے بارے آگاہی حاصل کی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کے سیکورٹی نظام کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جیل انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان ایک مقدس مہینہ ہے اس میں تمام قیدیوں کو قرآن خوانی اور نماز ادا کرنے کا پابند بنایا جائے۔جبکہ اللہ کے احکامات کے مطابق انہیں معاشرے کا بہتر فرد بننے کی تلقین کی جائے