کراچی کے تاجر مسائل کا شکار ہیں ،محمد اسلام

کراچی کے تاجر مسائل کا شکار ہیں ،محمد اسلام

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسلام نے کہا ہے کہ تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے مسائل کو حل کروانے کی جدوجہد کرنا ہمارا اولین فرض ہے ،انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے مگر یہاں کے تاجر سہولتوں سے محروم اور مسائل کا شکار ہیں ۔وہ آج اسمال ٹریڈرز کراچی کی تنظیمی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،اجلاس سے جماعت اسلامی کے نائب امیر اسحاق خان ،اسمال ٹریڈرز کے صدر محمود حامد ، عبدالماجد ،جاوید حاجی عبداللہ ، عبدالشکور ،ناصر انصاری ،شوکت ربانی ، اقبال کاکاخیل ،محمد ماجد ، محمد ربان ،نذیر جان ،فہد درانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق خان نے کہا کہ کراچی کے تاجروں کو مستقل نظر انداز کیا گیا اور مختلف طبقات میں بانٹ کر شہر کی معاشی ترقی روک دی گئی تھی مگر وقت آگیا ہے کہ ان زنجیروں کو توڑ کر کراچی کو روشنیوں اور اسلامی انقلاب کا شہر بنائیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -