کسٹم کی گوادر میں کارروائی ،کروڑوں مالیت کی چرس برآمد

کسٹم کی گوادر میں کارروائی ،کروڑوں مالیت کی چرس برآمد

  

کراچی(کرائم رپورٹر) ماڈل کسٹم کلکٹوریٹ گوادر کی کھلے سمندر میں کارروائی بھاری مالیت کی چرس برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کلیکٹر پریونٹیو MCC گوادر نے خفیہ اطلاع پر مکران کوسٹل بیلٹ گوگی بندر زیرو پوائنٹ سے 50 کلو میٹر کے قریب کھلے سمندر میں فشنگ بورڈ کے ذریعے 148 کلو گرام چرس اسمگل کی کوشش ناکام بنادی۔ نارکوٹکس کی مالیت بین الاقوامی 1 کروڑ 18 لاکھ روپے ہے۔ ملزمان افغانستان سے براستہ کوئٹہ حشش اسمگلنگ کرنا چاہتے تھے۔ کسٹم کلکٹوریٹ گوادر کی موبائل ٹیم نے بروقت اور موثر کارروائی کے ذریعے 8 بیگز میں چھپائی گئی 148 کلو گرام چرس اپنے قبضے میں لے کر ایف آئی آر درج کرلی اور مزید کارروائی جاری ہے۔ اس موقع پر کلکٹر کسٹم فیروز عالم جونیجو نے اسسٹنٹ کلیم اللہ اور سپریٹنڈنٹ محمد سلیم کھوکھر کے ہمراہ پکڑی گئی چرس کا معائنہ کیا اور کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ سمیت تمام غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔ کسٹم ڈیوٹی کے ذریعے قومی خزانے کے ریونیو میں اضافہ ہمارا ہدف ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -