برطانیہ میں پنیر کے تعاقب میں سینکڑوں افراد کی قلابازیاں

برطانیہ میں پنیر کے تعاقب میں سینکڑوں افراد کی قلابازیاں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو دنیا میں کروڑوں لوگوں کو پنیر کھانا اچھا لگتا ہوگاو لیکن پنیر کا ایک ڈبہ حاصل کرنے کیلئے سخت محنت اور جدوجہد تو شاید ہی کسی نے کی ہو۔برطانیہ کی کاؤنٹی گلوسٹر شائرمیں ہر سال کی طرح اس سال بھی روایتی چیز رولنگ ریس کا انعقاد کیا گیاو جس میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔مقابلے کے شرکاء ساڑھے 3کلو چیز سے بھرا ایک ڈبہ حاصل کرنے کیلئے اونچی ڈھلوان سے قلابازیاں کھاتے ہوئے نیچے آتے رہے۔ریس میں جیتنے والے شرکاء کو چیز کے ڈبے کے ساتھ ساتھ دیگر انعامات سے بھی نوازا گیا جبکہ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں تماشائی بھی موجود تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -