عہد فاؤنڈیشن جہالت کیخلاف تعلیم ادارے قائم کررہی ہے،راجہ فاضل

عہد فاؤنڈیشن جہالت کیخلاف تعلیم ادارے قائم کررہی ہے،راجہ فاضل

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) عہد فاؤنڈیشن کے تحت ایک شام سٹریٹ چلڈرن کے نام تقریب کا نعقاد کیا گیا۔تقریب میں اسلام آباد کی کچی بستیوں کے بچوں نے شرکت کی ۔ تقریب میں مختلف شعبوں ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی اور کچی بستیوں کے بچوں حوصلہ افزائی کی اور تعلیمی میدان میں بہتر کارگردگی حاصل کرنے والے طلبہ مین انعامات بھی تقسیم کئے۔ چیئرمین عہد فاؤنڈیشن راجہ محمد فاضل خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عہد فاؤنڈیشن جہالت کے خاتمے کے لیے عہد فاؤنڈیشن نے کچی اور خانہ بدوش بستیوں میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا کر قابل تحسین خدمات سرانجام دی ہیں۔ عہد فاؤنڈیشن نے 6 ستمبر 2002ء کو کچی اور خانہ بدوش بستیوں میں مفت اور معیاری تعلیم دینے کے لیے جس تعلیمی منصوبے کا آغاز کیا تھا اس کے پہلے مرحلے میں 33 سکول قائم ہو چکے ہیں جن میں 4500 ہزار سے زائد بچے مفت اور معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔۔ ہم سب ان کے کاروانِ علم کے سپاہی کی حیثیت سے تعاون کریں گے۔ ۔ عہد فاؤنڈیشن تعلیمی منصوبے کے ذریعے پاکستان کو استحکام اور ترقی کی منز ل تک لے کر جائے گی۔ نئی نسل ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین عہد فاؤنڈیشن راجہ محمد فاضل خان نے ایک شام سٹریٹ چلڈرن کے نام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔۔تقریب میں ڈاکٹر جاوید ارشد مرزا، ، پروفیسر علی یار،فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین محمد امتیاز عباسی،ایم ایل اے رفعت عزیز،منیرہ جاوید نے بھی شرکت کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -