تلہ گنگ،دریائے سواں پر چلنے والی لفٹ بند،عوام کا احتجاج

تلہ گنگ،دریائے سواں پر چلنے والی لفٹ بند،عوام کا احتجاج

  

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) دریائے سواں پر پانچ سال سے اپنی مدد آ پ کے تحت چلنے والی چیئر لفٹ انتظامیہ کے حکم پربند ،اہلیان جبی شاہ دلاور سراپا احتجاج ،چیئر لفٹ کھولی جا ئے ،علاقہ مکینوں کا مطا لبہ ۔تفصیل کے مطابق دریائے سواں کے مقام پر ضلع چکوال اور اٹک کو ملانے والی چیئر لفٹ انتظا میہ کے حکم پر بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے اہلیان جبی شاہ دلاور میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ۔پانچ سال سے اپنی مد د آ پ کے تحت چلنے والی مذکورہ چیئر لفٹ بند ہو نے سے طلباء ،طالبات ،خواتین اور دریائے سواں کے آ ر پار جانے والوں کو شد ید ہی مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔معززین علاقہ نے بتا یا ہے کہ انتظامیہ نے جبی شاہ دلاور کے ساتھ ساتھ کو ٹیٹرہ پر بھی موجود چیئر لفٹ بند کر دی ہے جسکے با عث میاں صاحب زیارت جانے والے زائر ین ،اوڈی سی جی کے ملازمین اور آ رپار رہا ئش پذیر عزیز واقارب پر یشان ہیں ۔اہل علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ چیئر لفٹ کو عوامی مفاد میں کھولا جا ئے تا کہ ہمیں مشکلات سے نجات مل سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -