پی ٹی آئی ملک سے کرپشن کے خاتمے کی جنگ لڑرہی ہے،اقبال سبحانی

پی ٹی آئی ملک سے کرپشن کے خاتمے کی جنگ لڑرہی ہے،اقبال سبحانی

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 12کے راہنما اقبال سبحانی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن ، بد عنوانی کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے قائد تحریک انصاف عمران خان کیخلاف ریلوکٹو کی بیان بازی سے قبل اپنی کارگردگی پر نظر ڈالیں وفاقی حکومت نے لوڈشیڈنگ ، مہنگائی ، بدامنی ، لا قانونیت، اور پوری قوم کو قرضوں کی بھینٹ چڑھا کر اپنی شا ہ خرچیوں میں مصروف ہیں ما ہ مبارک میں کئی گھنٹے کی طو یل لوڈ شیڈنگ جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی عوام کو نئے لالی پوپ دے رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں کارکنوں کے اعزاز میں افطار پارٹی سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ ببلو کی جی آئی ٹی میں پیشی کے بعد پانامہ شریف بھی جلد پیش ہونگے تحریک انصاف پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی اور سپر یم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرینگے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -