گوجرخان،رمضان المبارک میں بھی بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری

گوجرخان،رمضان المبارک میں بھی بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے اور احکامات کو واپڈاگوجرخان نے روند کر رکھ دیا یکم رمضان گوجرخان کے شہریوں سے واپڈا کا ظالمانہ سلوک بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کر کے روزہ داروں کا خوب امتحان لیا سحری تراویح کے اوقات میں بھی بجلی بند جبکہ سارا دن مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند رہنے سے مساجد میں نمازیوں کو وضو کیلئے بھی پانی میسر نہ ہوا روزہ داروں کو سخت مشکلات کاسامنا گوجرخان کی نااہل قیادت عوامی مسائل پر ہمیشہ منہ بندرکھے اور واپڈا افسران سے کبھی بھی بدترین لوڈشیڈنگ پر باز پرس نہ کی تفصیلا ت کے مطابق گوجرخان میں یکم رمضان سے ہی واپڈا نے انت مچا دی سارا دن مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند رکھی شدید گرمی میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ اور بلدیہ کی طرف سے پانی سپلائی نہ ہونا ظالمانہ اقدام ہے واپڈا نے بجلی بند کر کے حکومتی احکامات کو جوتی کی نوک پر رکھا عوامی سماجی حلقوں نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر گوجرخان کی قیادت کی بے حسی پر بھی شدید احتجاج کیا ان عوامی نمائندوں نے بلاجواز لوڈشیڈنگ پر واپڈا افسران سے بات کرنے کی بھی جرات نہ کی واپڈا کی طرف سے ماہ رمضان میں اگر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو شہری سراپا احتجاج ہونگے۔