اوپن یونیورسٹی میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنیکا فیصلہ

اوپن یونیورسٹی میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنیکا فیصلہ

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ" منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٗ ٹورنامنٹ میں 12ٹیمیں حصہ لیں گی اور تمام میچز نماز تراویح کے بعد یونیورسٹی کالونی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے ٗ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017ء کی تقریب تقسیم انعامات میں متعلقہ حکام کو کالونی گراؤنڈ میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کو یقینی بنانے کے لئے فلڈ لائٹس لگانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ وائس چانسلر نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے منتظمین کی درخواست پر انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017ئمیں 12ٹیموں نے حصہ لیاٗ ہر روز دو میچ کھیلے گئے۔ فائنل میچ لکی سٹار اور یونٹی ٹیم کے درمیان کھیلا گیاٗ یونٹی ٹیم نے فائنل میچ 7۔وکٹوں سے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کردیا۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ متحرک تعلیمی ادارے صرف درس و تدریس کے کام نہیں کرتے بلکہ اپنے کھیلوں کے میدان کو بھی آباد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم علمی ٗ تحقیقی ٗ ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ہی ساتھ کھیلوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ٹورنامنٹ کی کامیاب ٹیم اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ یونیورسٹی کی رہائشی کالونی گراؤنڈ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کریں۔تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٗ منتظمین کمیٹی کے چئیرمین ٗ محمد اصغر چوہدری نے یونیورسٹی کالونی گراؤنڈ کوکھیلوں کی سرگرمیوں سے آباد رکھنے کی سرپرستی اور سپورٹ کی فراہمی پر وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔ چوہدری اصغر نے کہا کہ یونیورسٹی میں کرکٹ میچ ہو یا علمی و ادبی محفل ٗ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں فٹنس سینٹر کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ چوہدری اصغر نے یونیورسٹی میں سپورٹس سرگرمیوں کے لئے سجاد احمد کی خدمات اور کوششوں کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا ۔تقریب تقسیم انعامات میں یونیورسٹی کے رجسٹرار ٗ محمد نعیم قریشی ٗ پراجیکٹ ڈائریکٹر ٗ شریف اﷲ ٗ فیکلٹی ممبرز ٗ یونیورسٹی ملازمین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -