تلہ گنگ،واپڈا کی نااہلی،وولٹیج کی کمی بیشی،قیمتی اشیا جل گئیں

تلہ گنگ،واپڈا کی نااہلی،وولٹیج کی کمی بیشی،قیمتی اشیا جل گئیں

  

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ و گردونواح کے علاقوں میں واپڈ کی ہٹ دھرمی جاری و۔وولٹیج اپ،ڈاؤن کی وجہ سے کئی قیمتی اشیاء جل گئیں۔تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان شروع ہونے ہی محکمہ واپڈ کی ہٹ دھرمی عروج پر پہنچ گئی۔ٹمن۔تلہ گنگ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں بجلی کے وولٹیج کے اپ اینڈ ڈاؤں کی وجہ سکے لوگوں کی قیمتی اشیاء تباہ ہو گئیں۔لیکن محکمہ واپڈا تمام معاملات سے خود کو بری وذمہ قرار دے کر سارا ملبہ مین گرڈاسٹیشنوں پر ڈالنے لگے۔ عوامی و سماجی حلقوں کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا کیا گیا وعدہ تو ایفاء نہ ہو سکا الٹا عوام کو ذلیل و خوار ہونے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔واپڈا والوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بجلی کی وولٹیج اپ،ڈاؤان ہو معمول بن چکی ہے۔جس کی وجہ سے گھریلواستعمال کی کئی قیمتی اشیاء جل چکی ہیں۔مزید کہا کہ واپڈا اسٹیشن فون کیا جائے تو وہ پر موجود عملہ انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا ہے کہ ہم کیا کریں یہ مسائل میں گرڈ اسٹشن سے آ رہے ہیں۔اگر کمپلین کرنی ہے تو ادھر کریں۔عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان شروع ہو چکا ہے۔بجلی کے اس مسئلے کو حل کر کے اس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور واپڈا گرڈ اسٹیشنوں میں تعینات عملے کو عوام سے تمیز سے بات کرنے کا پابند بنایا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -