پی ٹی آئی کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کرچکی ہے،زاہداختر

پی ٹی آئی کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کرچکی ہے،زاہداختر

  

جہلم( نامہ نگار) ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف جہلم چوہدری زاہد اختر ،نائب صدر تحصیل دینہ حا جی شفیق احمد ،ڈسٹرکٹ اوررتحصیل دینہ کی ٹیم نے یونین کو نسل مدو کالس میں نو ٹیفیکیشن جاری کر دئیے ۔ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری زاہد اختر نے اس مو قع پر کہا کہ نو ٹیفکیشن دینے کا مقصدآپ کے ہا تھوں میں صرف کا غذ تھما نا نہیں ہے بلکہ آپ سب کو پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل کر کے اپنی ذمہ داری نبھانے کا احساس دلا نا ہے ۔ہم پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ،ہم عوام کو ان کا حق دلانا چاہتے ہیں ،ہم کر پشن جیسے نا سور کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر چکے ہیں، پاکستان اور پاکستا نی قوم کو کرپٹ حکمرانوں کے چنگل سے نجات دلا نا چاہتے ہیں کیو نکہ جب تک یہ سیاسی کلچر تبدیل نہیں ہو گا، اس مفا د پرست سیاست اور سیاسی وڈیروں کا تسلط ختم نہیں ہو گا ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ۔پی ٹی آئی کا مشن ،پی ٹی آئی کی آواز پاکستان اور پاکستانی عوام کی تقدیر بدل دے گی ۔انھو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا قافلے میں شامل ہو نے پر سب کو دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں ہمارا یہ قافلہ ظلم کے خلاف اور حق کے حصول کے لیے جہاد کر رہا ہے۔عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں انشا ء اللہ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -