وزیراعظم نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک ناقابل تسخیر بنایا،چوہدری ریاض

وزیراعظم نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک ناقابل تسخیر بنایا،چوہدری ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے 28مئی کو ایٹمی دھماکہ کر کے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا جس سے پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے اور ملک و ملت کے وقار میں اضافہ ہوا آج دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ان خیالات کااظہار سابق صوبائی وزیر اورمسلم لیگی رہنما چوہدری محمد ریاض نے یوم تکبیر کے حوالہ سے زمان ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ہماری خوش قسمتی ہے کہ میاں محمد نوازشریف جیسا محب وطن اور نڈر لیڈر موجود ہے جس نے وطن کے دفاع کیلئے ہمیشہ جراتمندانہ مظاہرہ کر کے قوم کے سرفخر سے بلند کئے چوہدری محمدریاض نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی پالیسیاں لائق تحسین ہیں حالیہ بجٹ میں بھی عوام کو بھرپور ریلیف دیا گیا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام دوست بجٹ پیش کیا اور متوسط طبقہ کا بھرپور خیال رکھا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے سستا رمضان بازار کا انعقاد کر کے عوام کو مزید سہولیات مہیا کیں جس سے عوام کو معیاری اور سستی اشیاء میسر ہونگی تقریب کے اختتام پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صحت اور درازی عمر اور ملک وملت کیلئے چوہدری محمدریاض نے خصوصی دعا کرائی۔