حیدر آباد :ون ویلنگ کیخلاف آپریشن ، دو درجن زیر حراست

حیدر آباد :ون ویلنگ کیخلاف آپریشن ، دو درجن زیر حراست

  

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدر آباد میں ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف پولیس نے آپریشن کیا اور دو درجن سے زائد نوجوان حراست میں لے کر موٹر سائیکل ضبط کر لیں ۔ حیدرآباد کنٹونمنٹ روڈ پر پولیس کی بھاری نفری نے لطیف آباد نمبر سات نذیر حسین فلائی اوور پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو حراست میں لیے لیا۔پولیس نے نوجوانوں سے کان پکڑوائے۔موٹرسائیکلیں ضبط کرے،، نوجوانوں کو پولیس موبائلوں میں بٹھا کر مکی شاہ اور جی او آر تھانے منتقل کردیا ۔زیرحراست نوجوانوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -