حیسکو حیدرآباد کے عوام کے ساتھ ظلم بند کرے، ندیم قاضی

حیسکو حیدرآباد کے عوام کے ساتھ ظلم بند کرے، ندیم قاضی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(بیو رو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی و سینئر نائب صدر ز شعیب جعفری ، فہیم آرائیں ، زاہد احمد، اقبال قریشی ، افتخار احمد ، جنرل سیکریٹری رضوان گدی و دیگران نے کہا ہے کہ حیسکو حیدرآباد کو بجلی فراہم کرنے میں بُری طرح ناکام ہوگیا ، رمضان المبارک میں حیدرآباد کے عوام سحرو افطار اندھیرے میں کرنے پر مجبور ہیں ، طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی اور گھروں و مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے روزہ دار شدید مشکلات کا شکار ہیں ، پی ایس پی رہنماؤں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ مذکورہ صورتحال کانوٹس لیا جائے اور حیسکو کی نا اہل انتظامیہ کو فورا برطرف کیا جائے او ر رمضان المبارک میں ہنگامی طو ر پر اقدامات کئے جائیں اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں ٹرالی ٹرانسفارمر نصب کرکے فورا بجلی فراہم کی جائے اور حیسکو اہلکاروں کو پابند کیا جائے کہ وہ رمضان المبارک کے احترام میں فنی خرابیوں کو فورا درست کریں ۔