کشمیری عوام کو حق ارادیت دیا جائے،ڈاکٹر معراج الہدیٰ

کشمیری عوام کو حق ارادیت دیا جائے،ڈاکٹر معراج الہدیٰ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہو ئی بھارتی ریاستی دہشت گردی اور برہان مظفر وانی شہید کے جانشین حزب کمانڈرسبزار احمد بٹ سمیت 12 کشمیری نوجوانوں کو دوران حراست قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی درندگی کا نوٹس اور اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق ارادیت دیا جائے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ جنت نظیر وادیء کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کر کے اسے دوزخ بنا دیا ہے۔ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان شریف میں بھی کرفیو لگا کر مذہبی آزادی چھینی جارہی ہے جس میں روزہ تراویح اور دیگر عبادت میں روکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں جو کہ انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ آزادی کی جدوجہد کرنے والے نوجوانوں پر بد ترین تشدد کر کے بھارت نے انسانیت کی تمام حدیں پار کرلی ہیں مگر قابض فوج کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اس طرح کے انسانیت سوز مظالم کے ذریعے کشمیری عوام کو جدوجہد آزادی اور نوجوانوں سے شوق شہادت اور جذبہ جہاد ختم نہیں کر سکتی۔کرفیو اور بھارت کے تمام تر اوچھے ہتکنڈوں کے باوجود شہید کمانڈر سبزار احمد بٹ کی نمازہ جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔صوبائی امیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی پر عالمی ضمیر کی خاموشی شرمناک امر ہے۔ ملت پاکستان اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گی وادی کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -