رمضان قرآن اور مسلمانوں کی فتوحات و جشن کا مہینہ ہے،مفتی انس مدنی

رمضان قرآن اور مسلمانوں کی فتوحات و جشن کا مہینہ ہے،مفتی انس مدنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) رمضان قرآن اور مسلمانوں کی فتوحات و جشن کا مہینہ ہے ۔ یوم باب الاسلام ٗ یوم بدر سے لے کر مملکت خداداد پاکستان کا رمضان میں قیام بھی اللہ کا انعام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا مفتی انس مدنی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتیں امت کو تقسیم اور انتشار پیدا کرنے کے لئے مسلمانوں کو مسلکوں سمیت مختلف سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور اسرائیل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔اس صورتحال میں اتحاد و امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ عالم اسلام اغیار کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پیشگی صف بندی کرے ۔ رمضان شریف کا مہینہ بھی ہمیں جہاں انفرادی عبادات کی ہدایت کرتا ہے وہاں پراجتماعی طور پر بھی اتحاد و یکجہتی اور ایک دوسرے کے ساتھ خیر خواہی کا درس دیتا ہے۔رمضان کی آمد کے موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان اور قرآن کا اصل مقصد انسان کی زندگی کے ہر معاملے میں اپنے پروردگارکی رضا کے راستے پرچلانا ہے ۔ رمضان تربیت اور اصلاح کامہینہ ہے ۔ روزہ بھوک پیاس برداشت کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ اپنے خالق حقیقی سے ایک عہد ہے کہ جوہم تیرے حکم پر حرام تو کیا حلال بھی چھوڑ سکتے ہیں لیکن اگراس عہد کے بعد بھی کوئی جھوٹ بولنا ٗ دھوکہ دینا ٗ غیبت کرنا ٗ چغل خوری جیسے ناپسندیدہ افعال نہیں چھوڑتا تو وہ خود کو دھوکہ دے رہا ہے اللہ کو ایسے روزہ دار کے روزے اور بھوکا پیاسا رہنے سے کوئی غرض نہیں۔