ہائیکورٹ ملتان کا جمشید دستی کو ترقیاتی فنڈز نہ ملنے کے مقدمہ میں دلائل کی سماعت 15 جون تک ملتوی کرنیکا حکم

ہائیکورٹ ملتان کا جمشید دستی کو ترقیاتی فنڈز نہ ملنے کے مقدمہ میں دلائل کی ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)لا ہورہائیکورٹ ملتان بینچ نے ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کوحکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز نہیں دینے (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

کے مقدمہ میں درخواست گذارکے وکیل کے دلائل کے لئے سماعت 15 جون تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ممبرقومی اسمبلی جمشید احمدخان دستی کی جانب سے وکیل محمدعامر خان بھٹہ نے درخواست دائر کی تھی کہ حکومت کی جانب سے فاضل ممبرقومی اسمبلی کواپوزیشن میں ہونے کی وجہ سے ان کے حلقہ کے لئے فنڈز فراہم نہیں کئے گئے اورنہ ہی ان کی جانب سے دی گئی ترقیاتی سکیموں پر عمل درآمد کیا گیا ہے اورمذکورہ فنڈز ضلعی انتظامیہ کے ذریعے خرچ کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے درخواست گذارکے حلقہ انتخاب این اے 178 مظفرگڑھ میں عوامی مسائل میں اضافہ ہورہاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -