ہائیکورٹ ملتان کا سابق رجسٹرار جامعہ زکریا کو سکیل نہ دینے کیخلاف درخواست پر وائس چانسلر کو جواب پیش کرنیکا حکم

ہائیکورٹ ملتان کا سابق رجسٹرار جامعہ زکریا کو سکیل نہ دینے کیخلاف درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)لا ہورہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق رجسٹرارکو درست سکیل نہیں دینے کے خلاف درخواست پر وائس چانسلر زکریایونیورسٹی ملتان کوجواب پیش کرنے کے لئے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں سابق رجسٹرارزکریایونیورسٹی ملتان ملک منیر حسین نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ کئی سال تک اس عہدے پر خدمات سرانجام دیتارہابعدازاں سینڈیکیٹ نے اس کو عہدے کو متفقہ فیصلے کے تحت گریڈ20 دینے کافیصلہ کیا لیکن اس پر عمل درآمد کرنے کی بجائے درخواست گذارکو گریڈ19 میں رکھا گیا جس پر چانسلر وگورنرپنجاب کو بھی درخواستیں دیں لیکن اس کی شنوائی نہیں کی گئی ہے اوراب درخواست گذارکو 3 اپریل کو گریڈ19 میں ہی جبری ریٹائرکردیا گیا ہے گریڈ20 نہیں دیاگیاہے اس لئے کارروائی کرنے کا حکم دیاجائے۔