تحصیل ناظم صوابی اپنے موقف پر ڈٹے رہے

تحصیل ناظم صوابی اپنے موقف پر ڈٹے رہے

  

صوابی( بیورورپورٹ)تحصیل ناظم صوابی واحد شاہ گذشتہ روز ڈی ایچ کیو صوابی میں ہونے والے واقعہ کے بارے میں اپنے موقف پر ڈٹ کر واضح کر دیا ہے کہ گذشتہ ڈیڑھ مہینوں سے ہسپتال کے حوالے سے عوامی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے گذشتہ روز میرے قریبی رشتہ دار کی پوسٹ مارٹم والے دن بھی ہسپتال میں تالے لگے ہوئے تھے جس کی وجہ سے یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اگر ایک عوامی نمائندے کا یہ حال ہو گا تو پھر غریب عوام کاکیا حال ہوگا ڈاکٹر عوام کے خدمتگار ہے دکھی انسانیت کے تحت انہیں ہسپتال کے اندر مریضوں کے علاج معالجے پر توجہ دینی چاہئے لیکن یہاں غریب مریضوں کا کوئی پر سان حال نہیں #

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -