کوہاٹ ،محکمہ ایریگیشن کی نگرانی میں ڈیڑھ کروڑ کے منصوبے مکمل
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) محکمہ ایری گیشن کی نگرانی میں ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے متعدد منصوبے مکمل‘ فنڈز نہ ہونے کی باعث کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں میں پریشانی کا سامنا‘ تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے محکمہ ایری گیشن کی نگرانی میں متعدد عوامی فلاحی منصوبے مکمل کروا لیے ان منصوبوں میں 17 لاکھ کی لاگت سے فلڈ پروٹیکشن وال مٹھا خان‘ 10 لاکھ کی لاگت سے گڑھی اللہ یار شیرکوٹ میں کام مکمل کیا گیا‘ 25 لاکھ کی لاگت سے حافظ آباد میں فلڈ پروٹیکشن وال تعمیر کی گئی اسی طرح سول چینل ڈھل کریم دادی کی تعمیر پر 15 لاکھ‘ پہلوان بانڈہ بند پر 13 لاکھ جبکہ فلڈ پروٹیکشن ورک میر اصغر میلہ استرزئی پر 10 لاکھ کی لاگت آئی عیسیٰ خیل استرزئی میں فلڈ پروٹیکشن ورک پر 10 لاکھ روپے خرچ کیے گئے استرزئی پایان میں 14 لاکھ‘ نصرت خیل میں 13 لاکھ کی لاگت سے سیلاب سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے گئے مجموعی طور پر 1 کروڑ 72 لاکھ عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کیے گئے اور ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے تمام کام مکمل کیے گئے مگر دوسری جانب تمام کام سو فیصد مکمل کرنے کے باوجود فنڈز کی کمی کے باعث کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں میں محکمے کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سلسلے میں کنٹریکٹرز نے سینئر وزیر سکندر خان شیرپاؤ سے اپیل کی ہے کہ وہ کام مکمل کرنے والے کنٹریکٹرز کی ادائیگیوں کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں تاکہ کنٹریکٹر میں پھیلی مایوسی کا خاتمہ ہو سکے۔