کرک ،موٹر سائیکل ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ،4 گرفتار

کرک ،موٹر سائیکل ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ،4 گرفتار

  

ّّّّّّّّّّکرک (بیورورپورٹ)کرک پولیس نے ماہ رمضان المبارک میں موٹر سائیکل سے سلینسر نکالنے اور ون ویلنگ، خرمستیاں کرنے پر چار منچلے گرفتار کرکے موٹر سائیکل اسلحہ ومنشیات برآمد کر لئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک میاں نصیب جان نے غیر رجسٹر ڈاور سلینسر نکالے گئے موٹر سائیکلز کے خلاف مہم کے احکامات جاری کیے تھے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے کرک پولیس نے رمضان المبارک میں موٹر سائیکل سے سلینسر نکالنے اور ون ویلنگ اور خرمستیاں کرنے پر4 منچلے گرفتارکرکے غیر رجسٹرڈموٹر سائیکل قبضہ پولیس کی گئی ۔ ملزم محمد عمران ولد سخی سرور سکنہ ٹیری کو موٹر سائیکل پر ون ویلنگ اور خرمستیاں کرنے پرٹیری کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عادل نے گرفتار کرکے بلا نمبر موٹر سائیکل تھانہ میں بند کر دیا ۔بانڈہ پولیس ؐملزم محمد حسین ولد ناصر اختر سکنہ ٹیری جو غفلت لاپرواہی اور اوور سپیڈنگ سے موٹر سائیکل چلا رہا تھا جس کو گرفتار کیا گیا ۔ملزم عمران خان ولد نواز خان سکنہ جٹہ اسماعیل خیل کے قبضہ سے ایس ایچ او اقبال خان نے 90گرام چرس برآمد کئے ۔ٹیری پولیس نے ملزم عاقب اسلام ولد اسلام دین سکنہ ٹیری اور ملزم امجد محمود ولد مستہ نور سکنہ ٹیری جو موٹر سائیکل پر ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے مرتکب پا کر ملزمان گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیئے گئے ۔اور ملزم ناصر حیات ولد محمد بادشاہ سکنہ ممی خیل کے قبضہ سے ایس ایچ او سیف اللہ نے 90گرام منشیات برآمد کرکے ملزم گرفتار کر لیا ۔دریں اثناء کرک اور صابر آباد پولیس نے ایک ایک ملزم گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ومنشیات برآمد کیئے ہیں ۔ کرک پولیس نے ملزم ساجدمنان ولد نور جنان سکنہ نری پنوس کو گرفتار کرکے ملزم کی تلاشی لینے پر 280گرام منشیات اور ایک پستول 32بور بلاکارتوس گرفتار کرکے ملزم کو تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کیا گیا جبکہ تھانہ صابر آباد پولیس نے ملزم عابد علی ولد یقین زادہ سکنہ شمشکی گرفتار کرکے 250گرام منشیات برآمد کی گئی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -