علماء اور تاجر معاشرے میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں،میئر ملتان

علماء اور تاجر معاشرے میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں،میئر ملتان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر )علماء کرام رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں عوام میں امن و آتشی کی اہمیت بیدار کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جبکہ تاجر حضرات کا چاہیے کہ تجاوزات سے اجتناب کریں تاکہ عوام کو سہولت حاصل ہو اور وہ پریشانی سے بچ سکیں ۔ان خیالات کا اظہار مئیرملتان چوہدی نوید الحق آرائیں نے گذشتہ روز علماء اور تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،اس موقع پر (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبد الوحید آرائیں ،ڈپٹی مئیر حاجی سعید انصاری ،قاری حنیف جالندھری ،علامہ خالد محمود ندیم ،مولانا عنایت اللہ رحمانی ،علامہ فاروق خان سعیدی ،قاری فیض بخش رضوی،ایوب مغل ،اللہ ڈیوایا لاشاری ،شفقت حسنین بھٹہ ،سید جعفر شاہ ،سلطان محمود ،ملک ریاض بھٹہ ،صدیق تھہیم ،اختر بھٹہ اور دیگر موجود تھے ۔مئیرنے کہا کہ علماء کرام اور تاجر حضرات معاشرے میں اپنے عملی رویوں سے مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں اور ہراول دستے کا کردار ادا کرسکتے ہیں تاجروں کو چاہیے کہ عوام کی سہولت کے لیے تجاوزات سے پرہیز کریں ۔مئیرنے علماء اور تاجر وں کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر فوری طور احکامات جاری کیے ۔
میئر ملتان