باجوڑ میں دن دیہاڑے ایک شخص قتل
باجوڑایجنسی ( نمائندہ پاکستان )عنایت کلے بازار میں دن دھاڑے ایک شخص قتل مقتول فضل خالق ولد محمد گل بازار سے سودا سلف لینے آیا تھا کہ نظام الدین سکنہ گٹ اگرہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے مصروف بازار عنایت قلعہ میں مسمی نطام الدین نے فائرنگ کر کے فضل الخالق کو بھرے بازار میں قتل کر دیا فائرنگ کرنے کے بعد بازار میں بھگدڑ اور افراتفری شروع ہوگئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا چیف آف عنایت کلے اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء محمد ہمایون خان کی طرف سے عنایت قلعہ میں امن وامان کی بحالی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ایچ ڈان سیکورٹی ا ور بازار میں موجود ایف سی اہلکاروں نے قاتل کا پیچھا کرتے ہوئے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی اور ڈرائیور کو بھائی چینہ سے گرفتار کر کے مقامی انتطامیہ کو حوالہ کیا بعد میں سیکورٹی فورسز نے مزید کاروائی کر تے ہوئے ایک سہولت کار سمیت دیگر کئی افراد کو گرفتار کیا ہے زرائع کے مطابق قتل درینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے تاجر برادری عنایت قلعہ کے عہدے داروں نے ایچ ڈان سیکورٹی ، لیویز فورس اور ایف سی کے جوانوں کے دلیرانہ کاروئی پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ان کا کردار لائق تحسین ہے ۔