حامد سعید کاظمی دل کے عارضہ میں مبتلا‘ انجیوگرافی لازمی قرار

حامد سعید کاظمی دل کے عارضہ میں مبتلا‘ انجیوگرافی لازمی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر) سابق وفاقی وزیر مذہبی امورسید حامد سعید کاظمی دل کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے۔ گزشتہ روز اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں ملٹری ہسپتال راولپنڈی کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کرا دیا گیا۔ واضح رہے کہ وہ گزشتہ دو دنوں سے اسلام آباد میں مقیم تھے، گزشتہ روز (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی تو چیک اپ کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی انجیوگرافی لازمی قرار دی گئی ہے۔ گزشتہ روز انہیں روزہ ہونے کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرنا پڑا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے والد کی سالانہ برسی میں شرکت کے لئے واپس آنا چاہتے تھے لیکن ڈاکٹرز نے سختی سے سفر منع کردیا۔ دریں اثناء4 تنظیم السعید نے سید حامد سعید کاظمی کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔