ٹانک میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائی ،10کو جرمانے

ٹانک میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائی ،10کو جرمانے

  

ٹانک (نمائندہ خصوصی) عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر خالقداد وزیر نے ٹانک شہر میں مہنگے داموں اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والے دس دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد ،ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف دینے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے،خالقداد وزیر۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ٹانک خالقداد وزیر نے ایس ایچ اوتھانہ سٹی اصغر علی شاہ کے ہمراہ ٹانک شہر میں مہنگے داموں اشیاء خوردنوش فروخت کرنے پر دس دکانداروں پر پینتالیس ہزار روپے کے جرمانے عائد کرکے قومی خزانے میں جمع کردئیے ناجائز منافع خوروں میں اکثر قصائی اور پھل فروش تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہناتھا کہ ماہ مقدس میں گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ناجائز منافع خوروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا غریب عوام کو سستے داموں اشیائے خوردنوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -