چارسدہ ،عمرزئی میں بجلی نہیں ،سینکڑوں صارفین سراپا احتجاج

چارسدہ ،عمرزئی میں بجلی نہیں ،سینکڑوں صارفین سراپا احتجاج

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)شبقدر عمرزئی ، سرکی اور دیگر علاقوں میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کا پارا چڑھا دیا ۔ عمرزئی میں سینکڑوں صارفین نے واپڈا کے خلاف شاہراہوں پر شامیانے لگا کر چارپائیاں بچا دی۔ شبقدر میں واپڈا گریڈ سٹیشن کے سامنے صارفین سراپا احتجاج بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ نے روزہ داروں کو پاگل بنا دیا ۔ دن کو تپتی سورج اور راتوں کو مچھروں کی بہتات نے عوام کا پارا چڑھا دیا ہے ۔ عمرزئی ، شبقدر ، تنگی ، سرکی اور دیگر علاقوں میں عوام تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق کے مطابق سڑکوں پر سراپا احتجاج بن گئے ۔ عمرزئی میں پیر کے روز نماز فجر کے بعد عوام نے سڑکوں پر شامیانے لگائے اور گھروں سے چارپائیاں لا کر سڑکوں پر بچا کراس میں بیٹھ گئے اورٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔ شبقدر میں بھی لوڈ شیڈنگ کے ستائے سینکڑوں صارفین شبقدر گریڈ سٹیشن پہنچ گئے اور پشاور شبقدر روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا ۔ سرکی میں 18،18گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے اور آج ڈنڈوں اور لاٹیوں سے مسلح جلوس نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -