پنجاب حکومت کے رمضان پیکج کے مثبت اثرات سامنے آئینگے‘ چوہدری نذیر ارائیں
ابورے والا (تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی بورے والا چوہدری نذیر احمد ارائیں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے تحت عام صارفین کو رمضان پیکج کے تحت آٹا ،چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کے لئے 8ارب 78کروڑ روپے کا تاریخی پیکج دیا ہے جس کے اثرات سامنے آ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
علی اکبر بھٹی کے ہمراہ سستا رمضان بازار بورے والا کے معائنہ کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا خضر حیات بھٹی چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق ارائیں تحصیلدار سجاد خان لودھی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید ماجد علی شاہ انچارج آئی ٹی شیخ خرم سلیم صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی جنرل سیکرٹری صغیر احمد رامے ایکسئین بلدیہ عاشق علی جاوید اور چیف آفیسر بلدیہ راؤ محمد علی خان بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر اور ممبر قومی اسمبلی نے رمضان بازار میں لگائے گئے گوشت ،مشروبات ،سبزیوں پھلوں ،کریانہ اور آٹا چینی کے سٹالوں کا معائنہ کیا اور ان کو کوالٹی اور قیمتوں کے بارے میں خریداروں سے معلومات حاصل کیں انہوں نے بتایاکہ بورے والا رمضان بازار وہاڑی اور میلسی کے رمضان بازاروں کی نسبت بہتر طور پر کام کر رہا ہے جہاں بہتر کوالٹی کی اشیاء میسر ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے آٹا اور چینی پر زیادہ سبسڈی کے علاوہ پندرہ اشیائے خوردونوش پر 20روپے فی کلو کے حساب سے رعایت دی جا رہی ہے انہوں نے مثالی رمضان بازار کے انعقاد پر چیئر مین بلدیہ چوہدری عاشق ارائیں اور اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات بھٹی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔