ٹانک ،تحصیل کونسل بحران کا شکار ،ناظم کیخلاف بحران میں شدت

ٹانک ،تحصیل کونسل بحران کا شکار ،ناظم کیخلاف بحران میں شدت

  

ٹانک (نمائندہ خصوصی)تحصیل کونسل بحران کی زد میں ،تحصیل ناظم کے خلاف چند روز سے چلنے والا بحران شدت اختیار کرگیا ۔ تحصیل ناظم کے خلاف جمعیت کے اپنے تحصیل ممبران میدان میں اگئے ، ٹی ایم اے میں کروڑوں روپے کے گھپلے کئے جارہے ہیں اگلے سات روز میں ٹی ایم اے کے تمام ریکارڈز تحصیل ممبران کو فراہم نہ کئے گئے تو بھر پور مخالفت اور اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ تحصیل کونسل میں تحصیل ناظم اور تحصیل ممبران کے درمیان پچھلے کئی روز سے جاری سرد جنگ نے اب شدت اختیار کرلی ہے بتایا جارہاہے کہ تحصیل ناظم کے خلاف تحصیل ممبر ان عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے گٹھ جوڑ کررہے ہیں جسمیں جمعیت کے تقریباً دس سے زائد تحصیل ممبران نے تحصیل ناظم کے خلاف اکٹھ کررکھا جبکہ عدم اعتما د میں ساتھ دینے کیلئے پی ٹی ائی ، جماعت اسلامی اورپیپلز پارٹی کے تحصیل ممبران کو بھی اعتماد میں لینے کے بعد لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا ذرائع کا کہناہے کہ تحصیل ناظم کے خلاف جمعیت کے ناراض تحصیل ممبران نے ضلعی کابینہ کو بھی اپنے تحفظات سے اگاہ کردیا تاہم جمعیت کی ضلعی کابینہ کے اجلاس سے بھی کوئی خاطر خواہ نتائج برامد نہ ہونے پر ممبران نے تحصیل ناظم کے خلاف محاذ کھڑا کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔گزشتہ روز تحصیل ممبران نے تحصیل ناظم کی مبینہ کرپشن کے خلاف ٹی ایم او کو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا پچھلے تین سالہ ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جسمیں تحصیل ناظم نے حالیہ ٹی ایم اے ملازمین کو ترقیاتی بجٹ سے تین کروڑ پینسٹھ لاکھ روپے کے فنڈسے تنخواہیں دیں جبکہ میونسپل سروسز کیلئے مختص کردہ فنڈ بندر بانٹ کی نظر کردیا گیا ہے تحصیل ممبران کا کہناتھاکہ اگر اگلے سات روز میں ٹی ایم او نے ریکارڈ فراہم نہ کیا تو اینٹی کرپشن میں تحصیل ناظم اور تحصیل انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کرینگے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -