رمضان بازاروں میں کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ یوسف کسیلیہ

رمضان بازاروں میں کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ یوسف کسیلیہ

  

گگو منڈی (نامہ نگار) حکو مت پنجاب نے رمضان المبار ک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اربو ں روپے کی سبسڈی دی ہے جس کے نتیجہ میں مہنگا ئی میں کمی آئے گی ان خیا لا ت کا اظہا ر چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ایم پی اے نے ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی کے ہمراہ رمضان با زار کے دورہ کے مو قع پر خریداروں سے با ت چیت کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )کے ویژن کے مطابق حسب سابق اس مر تبہ بھی پورے صوبہ میں رمضان بازروں کا انعقاد کیا گیا ہے جہا ں آٹا ،گھی ،چاول ،دالیں ،سبزیاں اور فروٹ حکو مت کے مقرر کر دہ رعا ئتی قیمتوں پر فراہم کی جارہی ہیں چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے با زار میں مو جود خریداروں سے اشیا ء کے معیا ر کے متعلق معلو ما ت حاصل کیں اور دوکانداروں پر واضح کیا کہ رمضان بازار میں کو الٹی پر کسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا انہوں نے چینی کے سٹال پر موجو د دکا ندار کو ہدائت کی کہ چینی کا وافر سٹاک ہر وقت مو جود ہونا چاہیے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -