مہمند ایجنسی ،رمضان المبارک کے احترام میں 5 قیدی رہا

مہمند ایجنسی ،رمضان المبارک کے احترام میں 5 قیدی رہا

  

مہمند ایجنسی( نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی، رمضان المبارک کے احترام میں معمولی نوعیت کے پانچ قیدیوں کے رہائی اور غلنئی جیل کو سولر سسٹم بجلی فوری فراہمی کے احکامات۔ پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر کا جیل کا معائنہ قیدیوں کے مسائل معلوم کئے۔کے احکامات۔اے پی اے بائزئی نے بھی خویزئی بائزئی کے لیویز اہلکاروں میں رمضان پیکیج اور پوسٹوں میں سولر شیشے اور بیٹریاں تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے اے پی اے ہیڈ کوارٹر حمید اللہ خٹک اور دیگر حکام کے ہمراہ غلنئی حوالات جیل کا دورہ کیا۔ اس موقعہ پر پی اے مہمند نے قیدیوں کے مسائل سنے اور رمضان المبارک کے احترام میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے جیل کو شمسی توانا ئی پر منتقل کرنے اور سولر پنکھوں اور کولر لگانے کے ساتھ ساتھ سحر و افطار میں ٹھنڈا پانی اور متوازن خوراک کی فراہمی کی ہدایات کی۔ اور جیل میں ضروری مرمت کرنے کا بھی حکم دیا۔پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے جیل میں قید معمولی نوعیت کے پانچ قیدیوں کے رہائی کے احکامات بھی جاری کئے۔ اسی طرح پاک افغان سرحدی دیہات بائزئی سب ڈویژن میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائزئی پیر عبداللہ شاہ نے تحصیلداران خویزئی بائزئی شاہ وزیر خان اور گل سید خان کے ہمراہ لیویز فورس کے مختلف پوسٹوں کا دور کیا ۔ اورایک سو سے زائد لیویز اہلکاروں میں رمضان پیکیج کے فوڈ آئٹم تقسیم کئے۔ اور درجنوں پوسٹوں کو شمسی بجلی کے سولر شیشے اور بیٹریاں تقسیم کئے۔ انہوں نے اس موقعہ پر لیویز جوانوں کی کارکردگی اور بہادری کی تعریف کی۔ اور انہیں پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے مزید سہولیات اور ضروری آلات کی فراہمی کا یقین دلایا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -