ماہ صیام آمد ،مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا

ماہ صیام آمد ،مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا

  

پورن(نامہ نگار) ماہ رمضان شروع ہوتے ہی پورن میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیادودھ اور گوشت کی مصنوعی قلت نے مشکلات میں مذید اضافہ کردیا ماہ مبارک میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری انتظامیہ خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق پورن میں رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا فروٹ ،گوشت اور دیگر اشیائے خوردنوش عوام کے دسترس سے باہر،کوئی قصائی پرچون گوشت فروخت کرنے کو تیار نہیں قصائی جانور کو زبح کرکے زبح شدہ جانور کا حصہ بناتا ہے ہر حصہ500روپے کا ہوتاہے جوایک کلوں کا لگ بھگ ہوتاہے اسی طرح اکثر عوام گوشت خریدنے سے محروم رہ جاتے ہیں جبکہ دودھ80کے بجائے90کا ہوگیا جبکہ دہی140میں فروخت ہورہاہے اسی طرح تقریباََ بازار میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور ہر چیز کے قیمت میں تقریباََ20سے 50روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ موجودہ صورتحال پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو انتظامیہ کی لاپرواہی سے عوام مذید پریشان وخستہ حال ہوجائینگے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -