ماہ رمضان ،بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ غریب عوام کیساتھ ظلم ہے،جاوید علی
پورن(نامہ نگار) رمضان المبارک میں بجلی ناروالوڈشیڈنگ غریب عوام کیساتھ ظلم اور زیادتی ہیں ،وفاقی حکومت جان بوجھ کر عوام کو تنگ کررہے ہیں ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ا ن خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کر رہنما جاوید علی کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی بجلی ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے دن رات بجلی غائب ہونا روز کا معمول بن گیا ہے جبکہ تراویح اور سحری میں بجلی غائب جبکہ مسجدوں میں بھی پانی ناپید ہوتی ہے جس کیوجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا پڑتاہے انہوں نے کہااگر فوری طور پر بجلی ناروالوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہم واپڈا اور وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرینگے ۔