منچن آباد میں شدید آندھی سے رمضان بازار کے شامیانے اڑ گئے ‘ نظام درہم برہم

منچن آباد میں شدید آندھی سے رمضان بازار کے شامیانے اڑ گئے ‘ نظام درہم برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منچن آباد(تحصیل رپورٹر)منچن آباد شہر اور گردونواح میں شدید آندھی اور طوفان سے انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے رمضان بازار کے شامیانے اڑ گئے ،تما م نظام درہم برہم (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
ہو گیا ،رمضان بازار میں لگائے گئے سٹال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے،پینا فلیکس پھٹ گئے، عوام کو حکومت کی طرف سے دئیے جانے والی سہولیات شدید آندھی کی نظر ہو گئیں،صبح سویرے انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ، تاہم انتظامیہ نے دو گھنٹے کی سر توڑ کوشش کے بعد رمضان بازار کو دوبارہ اپنی اصلی حالت میں فنکشنل کر دیا ۔