امیر حیدر ہوتی کی الطاف گلاب شاہپوری کے والد کی وفات پر تعزیت

امیر حیدر ہوتی کی الطاف گلاب شاہپوری کے والد کی وفات پر تعزیت

  

الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صو بائی صدر و سا بق وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہو تی کی اے این پی کے رہنماء الطاف گلاب شاہپوری سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت ، ڈاکٹر وطن جہان مرحوم یقین عوامی نیشنل پارٹی کا قیمتی اثا ثہ تھا، ڈاکٹر وطن جہان کی انتقال سے عوامی نیشنل پارٹی ایک عظیم شخصیت کے مالک سے محروم ہو گئی ، ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر وطن جہان کے وفات کے بعد ان کے فرزند اے این پی شانگلہ کے ضلعی ترجمان و ممبر ضلع کونسل الطاف حسین گلاب شاہپوری سے ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چند دنوں سے انگلینڈ میں تھے اور آج انہیں پتہ چلا تو یقین عوامی نیشنل پارٹی ایک بڑے شخصیت سے محروم ہو گئی ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا اور عوامی نیشنل پارٹی کیلئے دئیے گئے ہر قسم کی قر بانیاں فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد ان کی فاتحہ خوانی کیلئے شانگلہ آئیں گے ۔ ان کا ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ڈاکٹر وطن جہان کے فر زند الطاف گلاب شاہپوری سے مزید کہنا تھا کہ ان کے والد کے غم میں عوامی نیشنل پارٹی برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردو س میں بلند مقام جبکہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا ء کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -