حکومت پنجاب کا بیسن ، دال چنا اور ماش پر بھی سبسڈی دینے کا اعلان
رحیم یارخان(بیورونیوز)حکومت پنجاب نے آٹے اورچینی کے بعد دال چنا، دال ماش اوربیسن پربھی سبسڈی دینے کااعلان(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
کردیاہے اب سستے رمضان بازاروں میں تینوں چیزیں اوپن مارکیٹ سے فی کلودس روپے کم پردستیاب ہوں گی۔اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں اورکمشنرزکوہدایت کی ہے کہ رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ پربھی توجہ دیں جہاں سے گراں فروشی کی لگاتار شکایات موصول ہورہی ہیں حکومت نے سیکرٹری فوڈ، سیکرٹری انڈسٹری سمیت آٹھ افسران پرمشتمل چھاپہ مارٹیم تشکیل دے دی ہے جوکسی بھی وقت ہیلی کاپٹرکے زریعے پنجاب کے کسی بھی شہرپرچھاپہ مارسکتے ہیں۔