وفاقی بجٹ عوام دوست نہیں دشمن ہے ،آل پنشنرز

وفاقی بجٹ عوام دوست نہیں دشمن ہے ،آل پنشنرز

  

الپوری(ڈسٹر کٹ رپورٹر)شا نگلہ :آل پاکستان پنشنرز نے وفاقی بجٹ مایوس کن قرار،عوام دشمن بجٹ ہے ، مسترد کرتے ہیں ،پنشنرز کو نظر انداز کیا گیا،10فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے ،بجٹ میں صرف سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو نوازا گیا ہے، وفاقی حکومت کا بجٹ میں پنشن میں 10فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔جو موجودہ ہوشر با مہنگائی میں اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ پنشنرز نے حکومت خیبر پختونخوا سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ پنشنرز کے پنشن میں کم از کم 20فیصد اضافہ کرکے پنشنرز کے زخموں پر مرہم رکھے،جس کی ماضی میں قابل ستائش مثالیں موجود ہیں۔بجٹ میں حاضرسروس ملازمین کے50فیصد الاؤنس تنخوا میں ضم کرکے خاطر خواہ اضافہ کیا ہے جبکہ قلیل تنخواہ میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے موجودہ اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرکے برابر ہیں بجٹ عوام دشمن ہے مسترد کرتے ہیں۔حاجی بخت افسر ،عبدالکبیر،محمدیونس کا گورنمنٹ ہائی سکول الپوری میں پنشنرز سے خطاب میں پنشنرز کے سلگتے ہوئے مسائل پر بحث بھی کی گئی اور ان کے حل کرنے کا عزم کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی حکومت سے پنشن میں کم از کم 20فیصد اضافہ کرنے کا ہمدردانہ مطالبہ کیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -