ڈیرہ میں ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین لی گئی

ڈیرہ میں ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)اعجاز آباد مریالی میں ڈکیتی کی واردات میں ڈکیت موٹرسائیکل سوار کی آنکھوں میں مرچ ڈال کر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگیا ۔کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں عبدالقیوم مروت ولد حاکم خان سکنہ اعجاز آبادمریالی اپنے موٹرسائیکل پر اپنے علاقے سے گزررہا تھا کہ ایک نامعلوم مسلح ملزم نے اسکو روکا اور پستول ایم کرکے اس کی آنکھوں میں مرچ ڈال کر موٹرسائیکل چھین کر لے گیا،کینٹ پولیس نے عبدالقیوم مروت کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف 382ppcکے تحت درج کرلیا ہے ۔