رمضان کو حکمرانوں نے زحمتوں کا مہینہ بنادیا: لیاقت بلوچ

رمضان کو حکمرانوں نے زحمتوں کا مہینہ بنادیا: لیاقت بلوچ

  

ملتان(جنرل رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کہاکہ ماہ رمضان رحمتوں کا مہینہ لیکن حکمرانوں نے عامۃ الناس اہل ایمان کے لیے اسے زحمتوں کامہینہ بنادیا ہے ۔ سحر و افطار میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ حکمران اس قدر بے حس اور مغرور ہیں کہ اپنے جھوٹے اعلانات پر انہیں شرمندگی بھی نہیں ہوتی ۔ عوام ووٹ کی طاقت سے انتقام لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس معاملہ منطقی انجام کی طرف بڑھ رہاہے ۔ جماعت اسلامی پانامہ لیکس ، دبئی لیکس اور قرضے ہڑپ کرنے والے کرپٹ مافیا کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ۔ پاکستان کے عوام کے خون پسینے کی کمائی پر مارے گئے شب خون کا ہر ہرایک سے حساب لیا جائے گا عالمی اداروں کو اپنی بے حسی چھوڑنی اور حق خود ارادیت کی قرار داد پر عمل کے لیے متحرک ہونا ہوگا وگرنہ پورا خطہ انسانی المیہ اور ایٹمی جنگ کا مرکز بن جائے گا ۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -