ظلم برداشت نہیں، نہری پانی کیلئے تحریک چلاؤنگا: جمشید دستی

ظلم برداشت نہیں، نہری پانی کیلئے تحریک چلاؤنگا: جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، مظفرگڑھ،چوک مکول(جنرل رپورٹر، نامہ نگار) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف ملنا تو درکنار آٹے میں نمک کے برابر بھی فائدہ حاصل نہیں ہوا جو تخت لاہور کی عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فی صد اضافہ بھی کوئی بڑا اضافہ نہیں 85سال تک کی عمر کے بوڑھوں کو جو عمر کے آخری حصے میں ہیں ان کی پنشن میں پچھلے سال بھی بمشکل 25فی صد اضافہ کیا گیا لیکن امسال اضافہ نہ ہو نا افسوسناک ہے شریف برادران کم از کم زندگی کے آخری حصہ میں ان بوڑھے افراد کا ہی خیال کر لیں جو 85سال تک کی عمر کو پہنچ چکے ہیں ان کی پنشن میں مزید 25فی صد اضافہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہو ئے کیا پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت ماہ رمضان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں نا کا م ہو چکی ہے ۔جبکہ رمضان بازار وں میں دو نمبر اشیاء کی فروخت ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے وفاقی بجٹ میں کوئی میگا پرا جیکٹ نہیں دیا گیا ۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھی صوبائی حکومت کی طرف سے محض اعلانات ہیں لیکن ضلع بھر میں کوئی پرا جیکٹ شروع نہیں ہو سکاہے ۔ پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپنا ظلم بند کرنے کی بجائے مزید بڑھا رہی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں بھی جنوبی پنجاب کی عوام پر بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور نہروں میں پانی کی بندش سے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کینال کا منظور شدہ پانی 9000 کیوسک ہے تمام نہر پختہ ہے مگر پھر بھی نہر میں 6000 کیوسک پانی دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں ہیڈ کالو پر قانون پر عملدرآمد کروانے گیا وہاں گیا تو محکمہ انہار کے آفیسران نے تسلیم کیا کہ نہر میں تین ہزار کیوسک پانی اس لیے کم ہے کہ میانوالی کے قریب ٹی پی لنک کینال کے ذریعے اپر پنجاب کی نہروں کو پانی دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ تخت لاہور کے ظالم حکمرانوں سے پوچھتا ہوں یہ کیا ظلم ہے کہ دریائے جہلم چناب کا پانی بھی لے رہے ہوں اور سندھ سے آنے والے جنوبی پنجاب کے حصے میں بھی محکمہ انہار کے کرپٹ آفیسران کی مدد سے ڈاکہ ڈال رہے ہوں جو میرے لیے ناقابل برداشت ہے اس لیے اپنا حق لینے کے لیے ہیڈ جالو سے ڈنگہ نہر خود چالو کی انہوں نے کہا کہ ڈنگہ نہر سے چوک قریشی، شریف چجڑہ، نوہن والی، کھاڑک، خانگڑھ، شاہجمال، احمد موہانہ، مانکا بھٹہ،عثمان کوریہ جیسی بڑی یونین کونسلوں کے علاقے سیراب ہوتے ہیں مگر اس پورے سیزن میں نہر چلائی نہیں گئی جس سے گندم کماد کپاس کی فصلات شدید متاثر ہوئے اور اب کروڑوں روپے مالیت کے آم کے باغات پانی نا ملنے کے باعث تباہ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں خود آئین ساز اسمبلی کا ممبر ہوں عوام پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کرونگا شدید غم اور غصہ پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکومت نے فوری طور پر اگر نہری پانی اور بجلی کا مسئلہ حل نا کیا تو بھرپور تحریک چلا کر پورے پاکستان کی ٹریفک بند کر دونگا۔