پاکستان ناقابل تسخیر ایٹمی قوت ہے: ارشاد ارائیں

پاکستان ناقابل تسخیر ایٹمی قوت ہے: ارشاد ارائیں

  

بورے والا :(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

آرائیں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے 28مئی کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے اور تاریخ میں پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کا نام رقم کر وا دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب مقامی ہوٹل میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا غلام مرتضے کی طرف سے پریس کلب بورے والا کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چیئر مین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی ضلعی چیئر مین ،اوور سیز کمیٹی سردار شہزاد ڈوگر ،وائس چیئر مین ضلعی بیت المال سردار محمد فاروق ڈوگر ،چوہدری عمران ارشاد ایڈووکیٹ،چوہدری نعیم اعجاز ،چوہدری ریاض احمد،چوہدری نثار احمد،سابق ناظم چوہدری محمد افضل ،چیئر مین زاہد رسول ،پیر مطعیب چشتی ،چوہدری شاہین افضل ،سید محمد منیر شاہ ،صدر پریس کلب اصغر علی جاوید کامریڈ ،نائب صدر میاں طارق محمود ،جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے ،ڈائریکٹر پروگرام چوہدری اکرام الحق ،محمد طاہر وارثی ،اے ایم اعجاز چوہدری کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طاقتوں کے پریشر اور اقتصادی لالچ کو بالاطاق رکھ کر ملکی مفاد کے لیے اور 20کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے چاغی کے پہاڑوں میں دھماکے کر کے پاکستان کو ہمیشہ کے لیے امر کر دیا افطار ڈنر سے چیئر مین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل میں اپوزیشن کی طرف سے ان کی حمایت کرنا احسن اقدام ہے میں ان کے جذبات کی قدر کرتا ہوں ضلع کونسل میں کسی طرح کی کرپشن نہیں ہونے دوں گا اور ان کے خلاف بھرپور اقدامات کروں گا اور اس سلسلہ میں کوئی پریشر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ارشاد ارائیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -