پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے: چودھری شفیق

پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے: چودھری شفیق

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر خصوصی تعلیم چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ مسلم(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

لیگ ن کی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کر کے مخالفین کو مایوس کیا ہے انشاء اﷲ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی انھوں نے کہاکہ حلقہ پی پی 296صادق آباد میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے تعلیم صحت ،رابطہ سٹرکوں ،سیوریج، واٹر سپلائی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے خرچ کیے گئے ہیں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کا تہیہ کر رکھا ہے انھوں نے مزید کہاکہ آئندہ الیکشن میں ایک بار پھر ن لیگ ملک بھر سے شاندارکامیابی حاصل کرے گی ۔ اس موقع پر ترجمان مسلم لیگ ن عبدالصبور چوہدری‘ تحصیل صدر مسلم لیگ ن حافظ عبدالرزاق‘ نائب صدر انجمن کاشتکاران پنجاب چوہدری محمد یسین‘ چےئرمین یو سی 148پی حاجی عبدالقیوم ‘چوہدری اظہر شفیق و دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -