شریف برادران کا جانا ٹھہر گیا: احمد علی دریشک

شریف برادران کا جانا ٹھہر گیا: احمد علی دریشک

  

عالیوالا(نامہ نگار)ڈیرہ غازیخان پی ٹی آئی کے رہنما ایم پی اے سردار احمد علی خان دریشک نے (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

اپنے کارکنان کے ہمراہ ڈاکٹر ناصر حسن قریشی کے کلینک پر ان سے ملاقات کی اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انصاف کا نظام قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ شریف برادران پانامہ لیکس میں پھنس چکے ہیں اب وہ اس گرداب سے بچ نہیں سکتے ۔ شریف برادران کا جانا ٹھہر گیا ہے اور ملک میں صرف اور صرف عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت کرے گی۔ عمران خان ہی ملک کی ڈوبتی ناؤ پار لگا سکتے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر ناصر حسن قریشی نے علاقے میں صحت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے ہیپاٹائٹس کی روم تھام اور اس سے بچاؤ کیلئے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر محمد جنید چنگوانی، سید طاہر حسین شاہ، الطاف کھوسہ، محمد علی خان علیانی، مجاہد حسین دریشک، حبیب اللہ دریشک، عبدالرزاق رند، عبدالحکیم رند، بلال احمد خان ارباب ، فیض کریم بھٹی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -