چھٹیاں نہ کرنے پر سی ای او تعلیم اور بیکن ہاؤس پرنسپل میں تکرار

چھٹیاں نہ کرنے پر سی ای او تعلیم اور بیکن ہاؤس پرنسپل میں تکرار

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بیکن ہاؤس سکول سسٹم کی میڈم کے ساتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی تکرار ہو گئی ‘ بتایا گیا ہے کہ سی ای او اعزاز احمد خان جوئیہ نے حکومت پنجاب کی طرف سے موسم گرما کی تعطیلات کرنے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کرنے پر دی بیکن ہاؤس کی پرنسپل کو فون کیا جنہوں نے اپنی اپروچ شو کرنا شروع کر دی ‘ اس پر سی ای او اعزاز احمد خان جوئیہ نے ان سے کہا(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کہ آپ کا ادارہ جو بھی ہے‘ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے بڑھ کر نہیں ہے‘سی ای او نے انہیں صاف صاف کہہ دیا کہ ہر صورت میں حکومت کے احکامات پر عملدرآمدکرنا ہوگا ‘وہ اس کے علاوہ کوئی اور بات نہیں سنیں گے ‘ذرائع کے مطابق بااثر پرائیویٹ سکولز مالکان محکمہ تعلیم کے افسران کے احکامات کو اہمیت نہیں دیتے ‘ تعلیمی حلقوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے ذریعے طاقت کا استعمال کرکے پرائیویٹ سکولز بند کرا ئے جائیں‘ ڈپٹی کمشنر ز اپنی ذمہ داری پوری کریں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -