ایجوکیشن یونیورسٹی ملتان کے درجہ چہارم کے ملازمین 6 ماہ کی تنخواہ سے محروم

ایجوکیشن یونیورسٹی ملتان کے درجہ چہارم کے ملازمین 6 ماہ کی تنخواہ سے محروم

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس کے درجہ چہارم کے ملازمین6 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔ ان کے گھروں میں فاقے شروع ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ دوسال قبل درجہ چہارم کے ملازمین کو ریگولر بنیادوں پر بھرتی کیا گیاتھا مگراب کی تنخواہ کی بند کردی گئی ہے ۔ملازمین کا کہنا ہے کہ اے جی آفس پرنسپل کا لیٹر مانگ رہے ہیں جس کے بعد تنخواہ جاری کی جائے گی۔ اس بابت کئی بار(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

پرنسپل کو کہا گیا مگر اب تک یہ مراسلہ اے جی آفس نہیں بھجوایا جاسکا جس کی وجہ سے مالی مشکلات بڑھ گئی ہیں ، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہ کے اجرا کیلئے جلد ازجلد اقدامات کئے جائیں اور اے جی آفس مراسلہ بھجوایا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -