جامعہ زکریا‘ جونیئر کلرک فرزانہ بشیر کو الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش

جامعہ زکریا‘ جونیئر کلرک فرزانہ بشیر کو الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریایونیورسٹی کی جونیئرکلرک کو الزامات ثابت ہونے پر پیڈا ایکٹ کے تحت نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کردی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ یونیورسٹی(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کی جونیئرکلرک فرزانہ بشیر پر مس کنڈک اور حکم عدولی کے الزامات تھے جس پر رجسٹرار نے انکوائری کمیٹی بنادی تھی جس کی چیئرپرسن ڈاکٹر مبشرہ جمیل تھیں ۔انہوں نے اپنی رپورٹ ارسال کردی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فرزانہ بشیر قوانین کی خلاف ورزی کرنیکی عادی ہیں ان کو پہلے 2008 میں کرنل حسن ترمذی نے مس کنڈکٹ پر نوکری سے برخاست کیا جس کو سروس ٹریبونل نے بحال کردیا ۔بعد ازں ان کو ملک منیر حسین نے ان کو اسی مسائل کی بنا پر نوکری سے برخاست کیا ۔تاہم ان کی طرف سے اپنے رویے میں تبدیلی اور پرفامنس بہتر بنانے کی یقین دہانی پر وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پران کو بحال کردیا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -