ہائیکورٹ ملتان کا مولانا فضل الرحمن کیخلاف متنازعہ بیان پر درخواست کی سماعت ملتوی کرنیکا حکم

ہائیکورٹ ملتان کا مولانا فضل الرحمن کیخلاف متنازعہ بیان پر درخواست کی سماعت ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف متنازعہ بیان پر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

عدالت میں ملتان کے سلیم اسلم نے وکیل شہباز گرمانی کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ جمیعت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نجی ٹی وی پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک فرقہ کے متعلق متنازعہ بیان دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ حرم گیٹ کومقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اس لئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -