منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے 6 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے 6 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 21 جون کو عدالت میں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ لوہاری گیٹ میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد جاوید میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر غلام قادر، اے ایس آئی غلام مرتضی، ہیڈ کانسٹیبلوں انور سعید اور شاہد حسین اور کانسٹیبلوں محمد منشاء اور محمد اختر کو گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم دیاہے۔