معمولی تنازع پر فائرنگ،13سالہ لڑکی زد میں آکر جان گنوابیٹھی

معمولی تنازع پر فائرنگ،13سالہ لڑکی زد میں آکر جان گنوابیٹھی

  

باٹی بنگلہ ،سرائے سدھو( نامہ نگار،نمائندہ پاکستان ) معمول تنازعہ پر محمد اشفاق نے روزہ دار 13 سالہ رابعہ بی بی کو قتل کر دیاتفصیل کے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

مطابق تھانہ سرائے سدھو کی حدود دریائے راوی کے کنارے نزد اڈا باٹی بنگلہ اشفاق عرف ٹیڈا کے چھوٹے بھائی کی اللہ دتہ سے معمولی جھگڑا ہوا ،جس پر اشفاق عرف ٹیڈا نے پسٹل 30 بور کا اللہ دتہ جو رشتہ میں ان کا سالہ لگتا ہے کو فائر مارا مگر انہیں لگنے کی بجائے ان کی نو عمر بہن رابعہ بی بی جس کی عمر 13 سال ہے سامنے کھڑی تھی کو سینے کے دائیں جانب لگ کر ان کی ان کی اپنی ہی بیوی کی ٹانگ میں جا کر لگا جس سے اشفاق موقع سے اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گیا زخمیوں کو ایمر جنسی فلاحی رورل ہیلتھ سنٹر سرائے سدھو منتقل کیا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رابعہ بی بی دم توڑ گئی جس سے گھر میں کہرام مچ گیا ملزمان کے خلاف تھانہ سرائے سدھو زیر دفعہ 303 ,324 ,34 مقدمہ نمبر 180/17 درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -