تلبیس شخصی کا ارتکاب،جہانیاں میں انگلش کا پرچہ دیتے2گرفتار

تلبیس شخصی کا ارتکاب،جہانیاں میں انگلش کا پرچہ دیتے2گرفتار

  

ملتان (سٹاف رپورٹر ) فرسٹ ائر انگلش کے پیپرمیں امتحانات دیتے 2بوگس امیدوار پکڑے گئے ‘ بتایا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ کے امتحانات 2017(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کے سلسلے میں گزشتہ روز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جہانیاں میں سیکنڈ گروپ میں انگلش لازمی کے پیپر میں 2بوگس امیدوار پکڑے گئے ‘دوران چیکنگ محمد نقاش رولنمبر 870652اورشہباز علی رولنمبر 870699کی جگہ غیر متعلقہ افراد پیپر دیتے پکڑے گئے‘ دریں اثنا گورنمنٹ کالج برائے خواتین لودھراں میں ایک طالبہ (ز) رولنمبر 776181انگلش لازمی کے پیپر میں نقل کرتے پکڑی گئی ‘تعلیمی بورڈ ملتان کے حکام نے متعلقہ تھانوں کو کارروائی کے لئے رپورٹس بھجوا دی ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -