جامع مسجد مرکز الحرمین جدید طرز تعمیر کا شاہکار‘ 40 لاکھ روپے لاگت آئی

جامع مسجد مرکز الحرمین جدید طرز تعمیر کا شاہکار‘ 40 لاکھ روپے لاگت آئی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جامع مسجد مر کز الحرمین الاسلامی فرخ ٹاؤن کا سنگ بنیاد 2002میں علامہ شمس الحق افغانی مرحوم نے بنیاد رکھی ، مسجد دو کنال دس مرحلہ پر تعمیر کی گئی مرکز الحرمین الاسلامی ایک بڑے ہال بر آمدہ اور وسیع صحن پرمشتمل ہے جبکہ دوسری منرل پر ایک بڑا ہال تعمیر کیا گیا جس میں عام اوقات میں طالبات کے لئے مدرسہ قائم کیا گیا ہے جبکہ عید الفطر ، عید الاضحی سمیت دیگر بڑے اجتماعات کے موقع پر(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

دوسری منزل کا ہال بھی نمازیوں کے لئے کھول دیا جاتا ہے مسجد کی تعمیر دو سال میں مکمل ہو ئی جس پر 40لاکھ روپے کی لاگت آئی جو مخیر حضرات اور اہل علاقہ کے تعاون سے مکمل ہوئی مسجد مرکز الحرمین الاسلامی میں 80فٹ بلند مینار بھی ہے جس سے مسجد کی شان میں مزید اضافہ ہوا ہے مسجد میں ایک بیک وقت ایک ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے مرکز الحرمین الاسلامی جدید طرز تعمیر کے مطابق بنائی گئی ہے جو ہوا دار پرسکون ہے جس سے ملحقہ مدرسہ مرکز الحرمین الاسلامی بھی تعمیر کیا گیا جس میں اہل علاقہ کے ساتھ ساتھ دور دراز سے مسافر طلباقرآن ناظرہ اور حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم حاصل کرنے کے آتے ہیں مدرسہ سے ملحقہ طالبات کے لئے بھی مدرسہ بنایا گیا ہے جس میں قرآن ناظرہ اور حفظ ،عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچیوں کو سلائی کڑھائی ، اور کمپوٹر کی تعلیم بھی فری دی جاتی ہے مرکزالحرمین الاسلامی فرخ ٹاؤن ملتان میں درس و تدریس اور دعوت تبلیغ کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے اس سلسلے میں ملک مایہ ناز اور عالمی شہرت یافتہ علماء کرام بھی وقتاً فوقتً تشریف لاتے رہتے ہیں ہال ہی میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ، سنیٹر ساجد میر دو روزہ دورہ پر مرکز الحرمین تشریف لائے اس موقع پر انہوں نے نمازیوں کو درس القرآن مجید دیا اور اہل علاقہ و تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی مسجد انتظامیہ کی جانب سے اہل علاقہ کے اعزاز میں سالانہ افطاری بھی دی جاتی ہے جس میں اہل علاقہ و معززین کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -